12 جولائی 2014 - 10:50
صدر روحانی نے صہیونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کہ جو غیر جابندار تحریک کے مرحلہ وار سربراہ بھی ہیں نے فلسطینیوں خاصطور سے غزہ کے عوام کے خلاف صہیونیوں کے منظم جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کہ جو غیر جابندار تحریک کے مرحلہ وار سربراہ بھی ہیں نے فلسطینیوں خاصطور سے غزہ کے عوام کے خلاف صہیونیوں کے منظم جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے غیر جانبدار تحریک کی جانب سے اپنے ایک بیان میں تمام عالمی اور علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اپنی انسانی و قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمے اور فلسطین کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔ ایران کے صدر اور غیرجانبدار تحریک کے مرحلہ وار سربراہ نے حالیہ دنوں میں غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کہ جن کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے ایک مرتبہ پھر تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے اور صہیونی حکومت کی اس جارحیت نے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو ٹھوس خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ غیر جانبدار تحریک کے مرحلہ وار سربراہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ غزہ میں میڈیکل سہولیات کے نہ ہونے کے نتیجے میں، غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کی فوری طور پر مدد کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲